مذہبی خبریں

   

جلسہ فیضان سیدنا خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا خواجہ غریب نواز ؒ 7 فروری بعد نماز عشاء مسجد نانا باغ بشیر باغ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔۔

آج محفل نعت و منقبت
حیدرآباد ۔ 8 فبروری۔ ( راست) جناب امجد علی خان کے بموجب بزم انوار نعت کے زیراہتمام 07 رجب المرجب 9 فبروری بروز چہارشنبہ زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت و منقبت حضرت خواجہ غریب نواز ؒ منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز ٹھیک 9بجے شب ہوگا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس صدر بزم ثنائے حبیب و سید اﷲ بخش قادری شرکت کریں گے۔
مجلس عزا
حیدرآباد۔/8 فروری، ( راست ) جناب سید احسان علی عابدی کے بموجب جمعرات صبح 8:30 بجے الاوہ سرطوق مبارک میں مجلس عزاء مقرر ہے جس میں جناب ضمانت عباس نقوی حدیث کساء کی تلاوت کریں گے۔ جناب مہدی علی، جناب تراب علی تراب، جناب زاہد علی اور جناب خورشید آغا مرثیہ خوانی کریں گے۔