مذہبی خبریں

   

سالانہ جشن مولائے کائنات و
سلطان الہند خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : بزم جاں نثاران مصطفی کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ؓ و سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ و ماہانہ غیر طرحی نعتیہ منقبتی مشاعرہ 21 رجب بعد عشاء دفتر بزم چندو لال بارہ دری مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ احمد علی تاجی ، مولانا ضیا عرفان قادری خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالقادر قادری چشتی ، مولانا باشاہ محی الدین قریشی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مشاعرے کی نگرانی مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی قادری کرینگے ۔۔

مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم کا جلسہ دستار بندی عطائے خلعت و اسناد
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم واقع تاڑبن کا جلسہ دستار بندی 26 فروری صبح 10 بجے ایس ایس گرانڈ کنونشن نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی میں مولانا مفتی محمد خلیل احمد ( شیخ الجامعہ نظامیہ ) کی سرپرستی ، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کی صدارت ، حافظ محمد عبدالغنی بانی و ناظم کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ زیر قیادت بیرسٹر اسد الدین اویسی ، مولانا سید صلاح الدین سیفی نقشبندی ( گجرات ) ، مولانا محمد سراج الدین عمری ( تاملناڈو ) شرکت کریں گے ۔ اس جلسہ کو مقامی علمائے دین کے علاوہ بیرونی مہمان علائے دین عظمت قرآن اور حافظ قرآن کا مقام و مرتبہ پر خطابات کریں گے ۔ 165 طلباء وطالبات کو مہمانان علمائے دین کے بدست مبارک دستار بندی و عطائے خلعت اسناد دی جائیں گی ۔ مولانا محمد رضوان قریشی حفاظ کرام کو ختم قرآن کی دعا پڑھائیں گے ۔ حافظ محمد زکریا تعلیمی رپورٹ پیش کریں گے اور نظامت کے فرائض مولانا سید احمد محی الدین انجام دیں گے ۔۔
ماہانہ مجلس فیضان
حضرت بابا فخر الدین سہروردیؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : ماہانہ مجلس فیضان حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردیؒ المعروف حضرت میٹھے شاہ ولیؒ 23 فروری کو درگاہ شریف واقع جل پلی نزد پہاری شریف میں مقرر ہے ۔ بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد عشاء محفل سماع ہوگی۔ مراسم مولانا شاہ محمد رحیم الدین شکیل سہروردی سجادہ نشین و متولی انجام دینگے ۔۔

محفل اقبال شناسی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاونڈری میں بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء محفل اقبال شناسی منعقد ہوگی ۔ پروفیسر مجید بیدار مخاطب کریں گے ۔۔