مذہبی خبریں

   

دور قرآن مجید کا نظم
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( راست ) : رمضان شریف کی آمد سے قبل ہم قرآن شریف کے دور کی طرف توجہ دیں تاکہ نماز ، تراویح میں ہم قرآن شریف سنانے کا صحیح حق ادا کرسکیں ۔ لہذا اس ضمن میں مدرسہ تعلیم القرآن بالا پور بورڈ مسجد فقراء سراج محمد یہ دھاتو نگر میں 20 رجب تا 30 شعبان المعظم 40 روزہ دور قرآن مجید کا ایک سنہرا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ حفاظ کرام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے حفاظ دوست و احباب کو بھی اپنے ساتھ لے آئیں ۔ اوقات دور صبح فجر تا 9 بجے اور شام بعد مغرب تا رات 10 بجے طئے کئے گئے ہیں ۔ حفاظ کرام جلد از جلد تشریف لاکر اس دور قرآن مجید سے استفادہ کریں نام اور پتہ درج کروانے کے لیے 9849215715 ۔ 9948186306 ۔ 8919581755 پر ربط کریں ۔۔
قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں
مرکزی جلسہ معراج النبیؐ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ معراج النبیؐ 28 فروری کو بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ منعقد ہوگا ۔ صدارت ایم اے مجید صدر کل ہند بزم رحمت عالم کریں گے ۔۔