مذہبی خبریں

   

جامعتہ المؤمنات کا جلسہ تقسیم اسناد و عطائے خلعت
الحاج محمد محمود علی وزیرداخلہ کی شرکت کی توثیق
حیدرآباد ۔ 23 مارچ (راست) جامعتہ المؤمنات کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و عطائے خلعت برائے خواتین کا جائزہ اجلاس ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات کی صدات میں جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں منعقد ہوا۔ مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل نے بتایا کہ الحاج محمد محمود علی وزیرداخلہ تلنگانہ، مولانا حافظ سید عبدالصمد شرفی، مفتیہ عظمی سلطانہ (یوپی)، مفتیہ شفاناز عطاریہ (کیرالا)، عالمہ واجدہ خاتون (پنجاب) نے شرکت کی توثیق کی ہے۔ مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی شیخ الفقہ نے بتایا کہ یہ جلسہ 27 مارچ کو صبح 9 بجے اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں اردو زبان کے ساتھ ساتھ دیگر زبانیں جیسے تلگو، کنڑی، مراٹھی، آسامی، پنجابی، عربی، ہندی، انگریزی میں تقاریر ہوں گے۔ ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری کے بموجب جلسہ میں 225 فارغ التحصیل طالبات جس میں مفتیات، فاضلات، عالمات، مولویات، حافظات کو بدست مہمانان خصوصی اسناد خلعت عطا کئے جائیں گے۔ اس موقع پر جامعہ کا سالنامہ ’’المؤمنات‘‘ کی رسم اجراء عمل میں لائی جائے گی۔ جامعہ کی شاخوں سے جلسہ گاہ تک مفت بس سرویس کا نظم رہے گا۔
عرس شریف حضرت سیدنا بابا شرف الدین ؒ،آج محفل چراغاں
حیدرآباد۔/23 مارچ، ( راست ) قطب الاقطاب شہنشاہ دکن سلطان العارفین حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردی ؒ واقع پہاڑی شریف کے عرس شریف تقاریب میں 24 مارچ محفل چراغاں مقرر ہے۔ بروز جمعرات قبل نماز مغرب محفل چراغاں منعقد ہوگی۔ پیر زادہ سید فرید الدین سہروردی ، پیر زادہ سید معین الدین سہروردی ، پیر زادہ سید عمران الدین سہروردی، پیر زادہ سید احمد علی سہروردی، پیر زادہ سید اشرف علی سہروردی، پیر زادہ سید سلیم سہروردی، پیر زادہ سید ریاض احمد سہروردی، پیر زادہ سید نصیر پاشاہ سہروردی، پیر زآدہ حافظ و قاری سید محی الدین سہروردی، خادم پیر زادہ سید علیم الدین، جہانگیر پاشاہ سہروردی، مجلس تولیت کمیٹی کی جانب سے بارگاہ عالیہ میں چراغاں روشن کرنے کی رسم ادا کریں گے۔26مارچ کو محفل قل بعد نماز فجر تلاوت قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف ہوگا۔ 11 بجے دن جمیع پیرزادگان مجلس تولیت کمیٹی کی نگرانی میں غسل شریف ( یعنی قل کی محفل ) کی رسم انجام دی جائے گی۔ سلام بحضو ر خیرالانامؐ گذرانا جائے گا۔ مجلس کا اختتام پیرزادہ قاری سید فرید الدین سہروردی گدی نشین آستانہ عالیہ امام و خطیب بارگاہ کی دعاء پر ہوگا۔
جلسہ عظمت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ ؓ
حیدرآباد۔/23 مارچ، ( راست ) کُل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ عظمت سیدنا امام اعم ابو حنیفہ ؓ کا جلسہ 24 مارچ کو بعد نماز عشاء ایوان قادری بمکان سید حسن امیر قادری متصل مکہ مسجد نیو لاڑ بازار پنچ محلہ منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کُل ہند مرکزی مجلس اہل سنت جماعت صدارت کریں گے۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری خطاب کریں گے اس کے بعد صدر کا صدارتی خطاب ہوگا۔