مذہبی خبریں

   

سادات کو زکوٰۃ بطور نذرانہ دی جاسکتی ہے:مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔5اپریل (راست) مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں برادرانِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب آلِ رسولؐ سادات کرام کی مالی اِمداد فرمائیں وہ مالی اِمداد کے زیادہ مستحق ہیں اور اُن کی مدد اللہ اور اُسکے رسولؐ کی خوشنودی کا باعث ہے۔ جبکہ سادات کو صرف صدقہ ہی نہیں دیا جاسکتا کیونکہ حضورؐ نے سادات کو صرف صدقہ ہی سے روکا ہے جیسا کہ حدیثِ نبویؐ صحیح مسلم میں اِنَّ ھذہِ الصدقات اِنَّما ھِی اَو سَاخٍ النّاسِ واِنّہا لَا تحل لمحمد وَلا آلِ محمد ﷺ کے الفاظ آئے ہیں’’ یہ صدقات لوگوں کے میل ہیں اور یہ محمد صلعم اور آلِ محمد ﷺ پر حرام ہیں‘‘ جبکہ زکوٰۃ کے معنی برکت پانا، پاک ہونا اور افزونی کے ہیںیہی وجہ ہے کہ حضورؐ نے’’ روزہؔ کو جسم کی زکوٰۃ فرمایاہے ‘‘ کیا روزہؔ ناپاک ہو جائیگا کیا سادات روزہ ؔنہ ر ہیں؟اِس سلسلہ میں سلف صالحین کے اقوال سے دو گنجائش نکلتی ہے بہ حوالہ حدیث دیلمی ایک یہ کہ حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کے نزد یک سا دات سادات کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں دوسرے حضرت اِمام ابو حنیفہؓ کا قول ہے کہ اگر سادات کے لئے بیت المال کی مخصوص مدباقی نہ رہے تو ان کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے(بحوالہ ردّالمختار۲۹۹؍۳) اِسکے علاوہ حضرت اِمام طحاویؓ نے بھی یہ فتویٰ دیا ہے کہ ’’ جب تک مالِ غنیمت اہلِ بیت کو ملتا رہا زکوٰۃ اُن کے لئے واجب نہیں تھی مگر جب مالِ غنیمت مسدود ہوگیا زکوٰۃ ان کے لئے جائز ہو گئی پس مندرجہ صدر مستند حوالاجات کی روشنی میں ہمارے لئے حضرت اِمام اعظم ابو حنیفہؓ کا قول اور حضرت اِمام طحاویؓ کا فتویٰ اور فتاویٰ عالمگیری اور فتاویٰ تاتار خانیہ جلد ۲ صفحہ ۲۷۴ کی روشنی میں سادات کو زکوٰۃ بطور نذرانہ دینا جائز ہے۔ اسی طرح جامعہ نظامیہ کے سابق امیرجامعہ نظامیہ حضرت سیّد رشید پاشاہ قادری ؒ نے بھی مستند دلائل کے ساتھ کتاب جلالۃ العلم کے صفحہ327میںسادات کو زکوٰۃ دینا جائز قرار دیا۔ دنیائے اسلام کی قدیم اور مشہور جامعہ جامعہ ازہرؔ مصر نے بھی بتاریخ 21مئی 2019ء حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ کے قول کے مطابق یہ فتویٰ دیا کہ” سادات کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔لہٰذاحسب مذکور حوالوں کے بشمول سورہ توبہ کی حسب ذیل آیت سادات کو زکوٰۃ لینے کی اجازت دیتی ہے۱خُذْ مِنْ اَمْوَالِھِمْ صَدَقَۃً تُطَھِّرُھُمْ وَتُزَکِّیْھِمْ بِھَا۔اے نبیؐ!اُن کے مال اور دولت میں سے ایک حصہ بطور صدقہ(نذرانہ) لے لو، جس سے تم اُن کو (ظاہر میں بھی )پاک اور(باطن میں بھی)پاکیزہ کردوگے۔

مسجد عامرہ میں نماز تراویح کے اوقات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( راست ) : مسجد عامرہ میں آج 2 قرآن پاک مکمل کا نظم جدید مسجد میں 12 بجے اور قدیم مسجد میں ایک بجے ہوگا ۔۔