مذہبی خبریں

جلسہ عظمت شہادت و مناقب سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام جلسہ عظمت شہادت و مناقب حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ زیرصدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی 6 ربیع الاول بروز جمعہ 12 بجے دن بمقام مسجد حضرت ابوالحسنات سید بلاک حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔
مجلس چھٹی شریف
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) حسب عملدرآمد قدیم ایچ ای ایچ دی نظام اوقاف کمیٹی کے زیراہتمام ماہانہ مجلس چھٹی شریف حضور خواجہ غریب نوازؒ خواجہ کا چھلہ مغل پورہ 6 ربیع الاول مطابق 22 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر محفل سماع و قبل مغرب چراغ چشتیاں روشن کئے جائیں گے۔ محفل کی نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین کریں گے۔

محفل سیرت النبی ﷺ
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) کنوینر محمد زید حسامی کے بموجب زیراہتمام امارت ملت اسلامیہ 22 ستمبر بروز جمعہ بوقت 10 بجے شب ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں محفل سیرت النبی ﷺ مقرر ہے۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے۔ جلسہ کا آغاز محمد سعد حسامی کی تلاوت قرآن سے ہوگا۔ ہدیہ نعت مولانا محمد عابد حسامی پیش کریں گے۔ اس جلسہ کو مولانا محمد حسام الدین جعفر پاشاہ خطاب کریں گے۔
جامع مسجد غلام نبی شاہؒ میں جشن میلادالنبی ﷺ
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) جامع مسجد غلام نبی شاہؒ کنگس ایونیو بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد میں جشن میلادالنبی ﷺ بروز جمعہ ایک بجے دن 22 ستمبر کو مقرر ہے۔ پروفیسر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ہوگا۔

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) نعتیہ مشاعرہ 6 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمکان سید شاہ سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالاپور حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ سنتوش نگر منعقد ہوگا۔ جناب عظمت اللہ جعفری ناظم مشاعرہ ہوں گے۔ ممتاز نعت گو شعراء اور نعت خواں حضرات نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عاشقان نبیؐ سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
عرس شریف حضرت اللہ کے حکم سے
حیدرآباد 21 ستمبر (راست) حضرت حاجی خواجہ نیاز محمد شاہ شمسی چشتی القادری المعروف بہ اللہ کے حکم سے علیہ الرحمۃ والرضوان کا عرس شریف کی دو روزہ تقاریب خانقاہ نیازیہ علی چمن سرور نگر میں مقرر ہے۔ جلوس صندل بعد نماز عصر 7 ربیع الاول 23 ستمبر بروز ہفتہ از جامع مسجد سرور نگر تا خانقاہ نیازیہ علی چمن نیاز نگر بعد از چراغاں صندل مالی تبدیلی غلاف مبارک و چادرگل، بعد نماز عشاء محفل سماع تبرک، 8 ربیع الاول 24 ستمبر بروز اتوار بعد نماز فجر ختم قرآن، بعدازاں و تقسیم تبرکات، سجادہ نشین حضرت حاجی نیاز محمد شاہ ثانی نیازی چشتی القادری عرس کی تقاریب کی صدارت کریں گے۔