مذہبی خبریں

   

گستاخ رسولؐ کو آئین کے مطابق جواب دینا وقت کا اہم تقاضہ
مختلف تنظیموں کے سربراہان کا اجلاس
حیدرآباد۔ 21۔ فروری ( راست ) ۔ موجودہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر مسلمانانِ ہند کو متحد ہوکر ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونا وقت کا اہم تقاضہ بن چکا ہے ۔ دشمنانِ اسلام اور گستاخ رسولﷺ کی آئے دن گستاخیاں اور اسلام دشمنی مسلمانانِ ہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کیلئے تشویش کا باعث بن چکی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان متحدہ طور پر شعائر اسلام کاتحفظ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ اگر آج ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے نہ اُٹھیں گے تو کوئی اور کہیں سے آنے والا نہیں ۔ انہی اغراض و مقاصد کے تحت 18 فروری بروز اتوار کو دفتر رائل چیمبرس (رائل لیگل سرویس) نزد ہائی کورٹ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ صدارت مرزا نثار احمد بیگ نظامی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کی ۔ اس اجلاس میں جناب شوکت علی صوفی ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی قادری شرفی (صدرتنظیم علمائے اسلام ) ، مولانا سید محمد شاہ ملتانی ، مولانا محمد اخلاق شرفی ، مولانا ڈاکٹر محمد اقبال احمد رضوی القادری ، مفتی محمد ندیم قادری ، جناب محمد شاہد اقبال قادری ( صدر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی ) ، جناب حیدر رضوی القادری ( نگران رضا اکیڈمی حیدرآباد ) نے خطاب کیا ۔ نیز تمام سربراہان اور ذمہ داروں نے اپنے اتفاق رائے سے طے کیا کہ متحدہ طور پر ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے تاکہ ہر محاذ پر گستاخوں اور ملک کی سالمیـت کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کا محاسبہ کیا جائے ۔اس ضمن میں عنقریب اور ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں تمام امور کو قطعیت دی جائیگی ۔ اجلاس میں خواجـہ صدر الدین قادری ، ڈاکٹر محمد عبدالنعیم الدین نظامی (نائب صدر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی ) ، عبدالرزاق نقشبندی ، سیداعزاز محمد قادری ، حاجی بھائی ، سید حبیب الدین رضوی ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عمران خان قاری ، محمد حنیف قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، محمد فیصل خان قادری نے شرکت کی ۔

کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات
میلاد میدان خلوت پر مقرر ، علامہ احمد رضا منظری مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد فردوس چشتی افتخاری نے بتایا کہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ شب برات 25 فروری کو بعد نماز عشاء میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس پر صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ غلام محمد خاں نقشبندی کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ قاری اسد اللہ شریف نقشبندی کے علاوہ نعت خواں نعت شہہ کونینؐ پیش کریں گے ۔ علمائے دین مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا محمد آصف عرفان قادری کے خطابات ہوں گے ۔ بیرونی مہمان عالم دین مولانا محمد احمد رضا منظری ( بریلی شریف اترپردیش ) خصوصی طور پر شرکت و خطاب کریں گے ۔ کمیٹی اس اجلاس کے کامیاب انتظام و انصرام کے لیے شب و روز مصروف عمل ہے ۔ ارکان کمیٹی جناب سید محمد شجاعت حسین قادری ، جناب محمد رؤف عیسانی میمن ، جناب حاجی اقبال عیسانی میمن ، جناب محمد طاہر ( تاجر چرم ) ، جناب محمد علی ، جناب شیخ عبید بن عثمان العمودی ، جناب محمد مشتاق علی ایم جے ( ایڈوکیٹ ) ، جناب محمد آدم اشرفی ( ایڈوکیٹ ) ، جناب محمد عمران احمد ، جناب محمد فردوس چشتی و دیگر ارکان کمیٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی التماس ہے ۔۔

محفل نعت و حلقۂ ذکر
حیدرآباد ۔ 21 فبروری ۔( راست ) الحاج سعید بن عبداﷲ القرموشی المعروف بہ قربی شاہ محوی نوری کی اطلاع کے بموجب محفل نعت و حلقۂ ذکر کا 11 شعبان المعظمبروز جمعرات بعد نماز عشاء شمس منزل ایرہ کنٹہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ محفل کا آغاز حمدباری تعالیٰ و نعت شہہ کونین ﷺ سے ہوگا ۔ الحاج احمد بن عبداللہ القرموشی المعروف بہ عرفی شاہ محوی نوری خطاب کریں گے ۔ مابعد حلقۂ ذکر و صلوٰۃ و سلام پر محفل کااختتام عمل میں آئیگا۔

مدرسہ پلس برائے طلباء
دینی و عصری علوم کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : معتمد عمومی تعمیر ملت عمر احمد شفیق نے بتایا کہ کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن انتظامیہ کے تعاون سے گلشن اطفال مسجد عالمگیر اے پی ایچ بی مولا علی میں مدرسہ پلس برائے طلباء دینی و عصری علوم کا 26 فروری پیر کو 5-30 بجے شام بعد نماز عصر ڈاکٹر عبدالقدیر ڈائرکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ بعد ازاں جلسہ عام منعقد ہوگا ، نگرانی جناب محمد ضیا الدین نیر صدر تعمیر ملت کریں گے اور حافظ مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ اور جناب محمد فہیم قریشی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ خازن تنظیم جناب محمد معین الزماں اور مرکزی رکن عاملہ جناب محمد عبید الرحیم قریشی پروگرام کے کنوینرس ہوں گے ۔۔