مرکزی رویت ھلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد /22 مئی ( راست ) مرکزی رویت ھلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ھلال ماہ شوال المکرم 23 مئی 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ھلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832/ 24513246/ 24521088 پر اور موبائل نمبرات 9391964951 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ھلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔