مسلمانوں کو تحفظات کی تجویز نہیں : شیو سینا

   

ممبئی 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کی جانب سے اس رپورٹ پر اعتراض کئے جانے کے بعد کہ مہاراشٹرا کی برسر اقتدار مہا وکاس اگھاڑی حکومت مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، شیوسینا نے اِس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال ایسی کوئی تجویز حکومت کے زیرغور نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیر اقلیتی اُمور نواب ملک نے 28 فروری کو اعلان کیا تھا کہ حکومت مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو تعلیمی اداروں میں تحفظات فراہم کرنے کے لئے قانون سازی کرے گی۔