مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

   

نظام آباد۔ 21؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ممبئی میں مرکزی اجلاس منتظمہ کی میٹنگ میں حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیت العلماء نظام اباد نے مسلمانوں کے سلگتے ہوئے مسائل کو ہندوستان کے مؤقر علماء اکرام کے سامنے پیش کرتے ہوئے بالخصوص مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں اور سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات پر گہری تشویش اظہار کیا۔ اسی طرح جگتیال بس میں سفر کرنے والی مسلم لڑکی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کو مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کیا اور نظام اباد قدیم کلکٹریٹ مسجد 230گز مربع واقعہ کی تفصیل بھی پیش کی۔ مولانا سیدارشد مدنی صدر جمعیت العلماء نے توجہ کے ساتھ سماعت کی۔