معلومات کا خزانہ

   

٭ صدر فورڈ امریکہ کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے صدر اور نائب صدر کیلئے الیکشن نہیں لڑا، اس کے باوجود وہ امریکہ کے صدر بنے ۔
٭ ایک نوجوان آدمی کا دل ایک منٹ میں 72 بار دھڑکتا ہے لیکن نپولین ہونا پارٹ کا دل ایک منٹ میں صرف 40 بار دھڑکتا تھا ۔
٭ انگلستان کے بادشاہ ہنری دوم پیدا ہونے کے سال بھر کے اندر تیز چلنے بلکہ دوڑنے لگے تھے۔ انہیں کھڑے رہنے کی ایسی عادت پڑی کہ وہ کھانا بھی کھڑے کھڑے کھاتے تھے ۔ ان کی موت بھی کھڑے کھڑے واقع ہوئی تھی ۔
٭ الاسکا، امریکہ مینکیپ تھامس نامی ایک پرندہ پایا جاتا ہے ، جس کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ ہے ۔
٭ بیل نیچے کی بجائے اوپر کی طرف زیادہ تیزی سے دوڑتے ہیں ۔
٭ مٹی سے بنا ہوا دنیا کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ہے ۔
٭ دنیا کی سب سے طویل جنگ فرانس اور برطانیہ کے درمیان ہوئی تھی ۔
٭ قطب شمالی کے آسمان سے سورج سال کے 186 دن تک مکمل طور پر غائب رہتا ہے ۔
٭ سکندراعظم کے گھوڑے کا نام ہوسیفلیس تھا ۔
٭ سردی کی کھانسی میں چاکلیٹ ، کھانسی کے سیرپ سے 5 گنا زیادہ بہتر اثر دکھاتی ہے ۔
٭ تیل کا سب سے پہلا کنواں پینسلوینیا امریکہ میں 1859 ء میں کھودا گیا ۔