مقروض شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز ) بے روزگاری میں قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ باجو پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد غوث جو باجو پلی علاقہ کا ساکن پیشہ سے میکانک تھا یہ شخص زندگی کے گذر بسر کیلئے اننت پور سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا۔ گزشتہ چند روز سے روزگار نہ ہونے کے سبب یہ شخص کافی پریشان تھا اور قرض کے بوجھ سے پریشان ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس باجو پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔