میاں پور میں قتل کی واردات

   


حیدرآباد : میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی ڈی منگماں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ پولیس کے مطابق حفیظ پیٹ پریم نگر علاقہ کے ساکن راملو کا کل رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق درخواست گذار خاتون نے بتایا کہ جو مقتول کی بیٹی ہے، روزانہ کے معمول کی طرز پر وہ گھر پہنچی۔ شکایت گزار خاتون شوہر سے علحدگی کے بعد مائیکے میں رہتی تھی اور گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی۔ کل رات اس خاتون کے والدین کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور جھگڑے کو دیکھ کر منگماں مکان سے چلے گئی اور جب صبح وہ مکان واپس پہنچی تو اس خاتون کو والد کے قتل کا انکشاف ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا گیا۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔