والدین کی ڈانٹ پر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ٹپہ چبوترہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 18 سالہ سید جعفر جو مجاہد نگر علاقہ کے ساکن سید فیاض کا بیٹا تھا، یہ لڑکا بے روزگار تھا اور اس نوجوان کو گھر اور خود کی پرواہ نہیں تھی اس وجہ سے اس کے سرپرست اس کے مستقبل کے لئے کافی فکرمند تھے۔ 27 مارچ کے دن سیل فون بند کرنے کے بعد جعفر لاپتہ ہوگیا تھا اور اس نے کسی کو اطلاع دی تھی کہ وہ درگاہ میں ہے۔ 30 مارچ کے دن جعفر گھر واپس لوٹا اس کی اس حرکت پر فکرمند و پریشان گھر والوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔