ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق ایک نے نشہ کی حالت یں پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ سنجیو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نظام آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص صنعت نگر اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 30 سالہ بابو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ حشمت پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص الوال اور بلارم کے درمیان ریلوے لائین پر لیٹ کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔