ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق ریلوے پٹریاں عبور کرنے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ پی کنکپا ساکن کیسرا 3 جولائی کو گھٹکیسر تا چرلہ پلی کے درمیان موجود ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں ہلاک ہوگیا۔ مہلوک شخص کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ اسی قسم کا ایک واقعہ نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آیا جس میں 38 سالہ راگھویندر جو پیشہ سے کاشتکار تھا بورا بنڈہ کی ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا اور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔