ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک پینٹر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق38 سالہ ایم موہن ساکن میاں پور حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب 22 مئی کو ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ موہن کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔