ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ کے مطابق 40 سالہ اسحاق جو پیشہ سے پینٹر ۔ یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ آج صبح یہ شخص یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع