ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) ٹرین کی ٹکر سے زخمی شخص فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ محمد جانی جو دبیرپورہ علاقہ کے ساکن عظیم الدین کا بیٹا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے 23 ستمبر کو دبیرپورہ علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔