ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 23 سالہ گنگا دھر جو کل ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق گنگادھر پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور گنٹور کا متوطن بتایا گیا ہے جو بورا بنڈہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

کمسن لڑکے کی سمپ میں گرنے سے موت
حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس مادھاپور کے مطابق 2 سالہ لڑکا اکھشے جو ایپا سوسائٹی کے علاقہ کے ساکن شخص راجو کا بیٹا تھا ۔ کمسن لڑکے کا والد یو راجو ایک اپارٹمنٹ کی چوکیداری کرتا تھا اور اسی مقام پر رہتا تھا ۔ جن کا تعلق ایسٹ گوداوری سے بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا کھیل میں مصروف تھا کہ کھیلتے کھیلتے پانی کے سمپ میں گر پڑا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ کمسن لرکا فوت ہوگیا ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔