ٹرین حادثہ میں خاتون ہلاک

   

حیدرآباد ۔ ریلوے پٹریاں عبور کرنے دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 50 سالہ احمدی بیگم جو شیخ جلیل پاشاہ کی بیوی تھی اور فاروق نگر فلک نما کی ساکن تھی۔ کل وہ فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ ایک ٹرین کی زد میں آگئی اور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔