ٹرین حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) فتح نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 17 سالہ مادھو جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن رام بابو کا بیٹا تھا ۔ کل رات یہ لڑکا ساتھیوں کے ہمراہ سنیما دیکھنے گیا تھا اور واپسی کے دوران یہ لڑکا بھرت نگر اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران مشتبہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔