پارلیمنٹ مانسون سیشن کا 14 ستمبر سے آغاز

   

یکم ؍ اکٹوبر تک جارہے گا، وقفہ سوالات نہیں ہوں گے
نئی دہلی:عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔ لوک سبھا سیکرٹریٹ کے مطابق ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک چلے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک چلے گی۔سکریٹریٹ کے مطابق ، 17 ویں لوک سبھا کے اس چوتھے اجلاس میں اتوار اور ہفتہ کو تعطیل نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وقفہ سوال اور غیرسرکاری ممبروں کا کام بھی اس بار نہیں ہوگا۔لوک سبھا سکریٹریٹ نے ممبروں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے انہیں سمن پورٹل کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں۔