پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کا اجلاس

   

نئی دہلی :پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری ہے۔ اس دوران اس تعطل کو ختم کرنے کیلئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے چیمبر میں ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ اوم برلا کے چیمبر میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسپیکر برلا فریقین کے مابین تبادلہ خیال اور بات چیت کا آغاز کرکے اس تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔