پرواسی بھارتیہ دیوس میں بدنظمی ، این آر آئز نے شکایت کی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی حکومت نے ہندوستان کے 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کی میزبانی کی، جس میں کئی بیرونی ممالک کے سینکڑوں نمائندوں اور ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی، اور اندور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا۔ مودی نے این آرآئیز اورکاروباری فرموں کے نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی اقدار کوگہرائی سے سمجھیں اور ان ممالک میں پھیلائیں جہاں وہ رہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ میرے لیے، تمام ہندوستانی نژاد شہری اور پوری دنیا میں رہنے والے ان کے خاندان ہندوستان کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ پچھلے دو دنوں میں سینکڑوں این آر آئیز اور کاروباری اداروں سے وابستہ لوگ اندور پہنچے تھے جبکہ بہت سے لوگ جلسہ گاہ میں مودی کو سننے کے لیے شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم ہال میں جگہ کی کمی کی وجہ سے ان میں سے بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی۔ جن میں سے کئی این آر آیئز کو مبینہ طور پر ہال میں افتتاحی اجلاس کے لیے داخلے نہیں دیا گیا (جیسا کہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا)، اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اور انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے دیکھے گئے۔ ہال کے اندر جگہ کی کمی کی وجہ سے عملے نے انہیں کہا کہ وہ ٹی وی پر وزیر اعظم مودی کا خطاب سنیں یا لائیو ویڈیو لنک کے ذریعے فون پر دیکھیں۔ امریکہ سے آنے والی جولی جین نے کہ اگر ہمیں مودی جی کو صرف ٹی وی یا فون پر ہی بولتے دیکھنا تھا تو ہم امریکہ سے اندور تک اتنی دورکیوں پروازکر تے۔