پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

   

نئی دہلی ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں جمعہ کو 57 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کیلئے 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جبکہ تیل کمپنیوں میں ریٹیل شرحوں پر نظرثانی کی ہے۔ شرحوں پر نظرثانی کے 82 روزہ وقفہ کے بعد تیل کمپنیوں نے شرحوں میں لگاتار چھٹے روز اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 74.57 روپئے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 72.81 روپئے فی لیٹر ہوئی ہے۔ 6 مرتبہ اضافہ میں پٹرول 3.31 اور ڈیزل 3.42 روپئے بڑھا ہے۔