چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد 31 اگسٹ (پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ محرم الحرام 1441 زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علما دکن آج شام منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ گلبرگہ شریف میں بھی مطلع ابرآلود ہونے و چاند نظر نہیں آنے کی اطلاع ملی ۔ ورنگل میں بھی عدم رویت ہوئی ۔ البتہ خانقاہ مجیبیہ ( پٹنہ ) ، پورنیہ ، کٹیہا ر، جمشید پور ، بناک پور ( شمالی بنگال ) ٰ بھروچ ( گجرات ) سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملیں ، لہذا بعد تصدیق تحت احکام شرعیہ مرکزی روہت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ یکم ستمبر 2019ء اتوار یکم محرم الحرام 1441 ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ چاند کی تصدیق ہوگئی لہذا یکم ستمبر 2019 کو یکم محرم ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علما نے کی : مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان، مولانا سید ظفریاب حیدر، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خان اور مولانا سید جواد عابد ی۔