چاند نظر نہیں آیا رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد : 9اگست ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلاک ماہ محرم الحرام 1443ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا چاند نہیں آیا ۔ گلبرگہ شریف میں بھی مطلع ابرآلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا ۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں بشمول ممبئی ، پونے ، بیجاپور ، ہبلی ، فرہنگی محل لکھنو ، ناندیڑ سے اطلاقات ملیں کہ مطلع ابرآلود ہے اور چاند نظر نہیں آیا ۔ مزید یہ کہ رائچور ، ڈیسا ، سورت ، پالج ( گجرات) ، امارت شرعیہ پٹنہ بہار ، پالگڑ مہاراشٹرا اور مکھن پور یو پی سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نہیں نظر آنے کی اطلاع ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 10 اگست 2021 منگل 30ذی الحجہ 1442ھ ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زریں کلاہ ، مولانا سید آل مصطفیٰ قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ، مفتی سید صغیر احمد ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ہوئی اور 11 اگست 2021ء کو یکم محرم الحرام 1443ء ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علما نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محب عابد اورمولانا سید محمود علی ۔