ڈیجیٹل انڈیا اور آتم نربھر بھارت کیلئے مرکزی حکومت پُرعزم

   

سمپوزیم سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر راجیو چندر شیکھر کا خطاب

چینائی : الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے اتوار کو کہا کہ حکومت ڈیجیٹل انڈیا کو آر آئی ایس سی۔وی مائیکرو پروسیسر (ڈی آئی آر ۔ وی) انڈین انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکچر (آئی ایس اے ) بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ مرکزی وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور آئی آئی ٹی-مدراس کے زیر اہتمام ‘آر آئی ایس سی-وی پاتھ وے کے ذریعے ہندوستان میں الیکٹرانکس کے مستقبل’ کی نمائش کرنے والے ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی۔وی سمپوزیم سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت خود انحصاری اور آتم نربھر بھارت کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر ہندوستان میں مستقبل کے لئے ، دنیا کے لئے اور صنعتی دنیا کے لیے مائیکرو پروسیسر بنانے کے مجموعی مقصد کے ساتھ ڈی آئی آر ۔ وی پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا، “ایک دہائی سے بھی کم عرصہ قبل، ہندوستان ٹیکنالوجی کا صارف تھا۔ ہندوستان ملک سے باہر پیدا ہونے والی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو استعمال کرنے والی ایک بڑی مارکیٹ تھی اور ہم سیمی کنڈکٹرز، الیکٹرانکس اور اعلیٰ کارکردگی کے نظام کے اس بنیادی گہرے ٹیک ماحولیاتی نظام کی دہلیز پر تھے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک وژن پیش کیا تھا کہ ہندوستان کو ٹکنالوجی کے صارف سے ایک ایسے ملک میں تبدیل ہونا چاہئے جہاں ہمارے اختراع کار اور اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم، حل، نظام، مصنوعات کی تعمیر اور ڈیزائن دنیا کے کسی بھی دوسرے ممالک کے مساوی ہوں۔ انہوں نے کہا، “سیمیکون پروگرام کے آغاز کے 15 ماہ بعد ہم یہاں ہیں، اب ہم ڈی آئی آر ۔ وی (ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی۔وی) کے مستقبل کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور کس طرح آئی آئی ٹی ۔مدراس تیزی سے اختراعات، تخلیقی صلاحیتوں کا مرکز بن رہا ہے اور ڈی آئی آر ۔ وی کے ارد گرد مستقبل کے نظام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ڈی آئی آر ۔ وی کو ہندوستانی آئی ایس اے بنانے کے لئے بہت پرعزم ہے ۔