کرکٹ پر سٹہ کا ریاکٹ بے نقاب ، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کمشنر ٹاسک فورس ٹیم سنٹرل زون نے کرکٹ سٹہ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو لیجنڈ کرکٹ ٹرافی کے میاچس پر سٹہ چلا رہے تھے ۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 40 سالہ ادے سمہا ریڈی ، 27 سالہ فہیم الدین اور 29 سالہ بھانو پرساد ساکنان دلسکھ نگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان تینوں نے کرکٹ سٹہ پر اپنی معلومات کا غلط استعمال کیا اور ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آئی ڈی حاصل کی جس کے بعد کرکٹ پر سٹہ چلا رہے تھے اور آن لائن رقم کی لین دین جاری تھی ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 50 ہزار روپئے نقد رقم ، 2 لیاب ٹاپ ، 5 موبائل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔۔ ع