کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

   

کریم نگر میں تربیتی کلاسیس سے سی پی ایم قائد جی ناگیا کا خطاب
نظام آباد کے اقلیتی علاقے جھیل میں تبدیل

نظام آباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر نظام آباد میں کل رات ہوئی بارش کسانوں کیلئے راحت ثابت ہوئی تو وہیں شہر کے اقلیتی ڈیویژنوں کیلئے انتہائی مشکل کن ثابت ہوئی ۔ نظام آباد کے نشیبی علاقوں میں منتخبہ کارپوریٹرس کی نا اہلی عوام کیلئے زحمت بنی ہوئی ہے شہر کے تما م اقلیتی علاقہ کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ۔ نظام آباد کے اسلام پورہ ، کھوجہ کالونی ، حبیب نگر ، ارسہ پلی ، آٹو نگر ، ناگارام ، وینگل رائو کالونی ، ڈرائیور کالونی ، پنٹر کالونی ، آٹو نگر ، مالاپلی ، احمد پورہ کالونی ، پھولانگ و دیگر نشیبی علاقہ جات کے مکانوں میں پانی داخل ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں کی عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترقی کی راہ پر بلند بانگ دعویٰ کرنے والے سابق کارپوریٹر س کو عوام کی مشکلات منہ بولتی تصویر کی طرح دکھائی دے رہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی عوام کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں نظام آباد میں معمولی بارش بھی نشیبی علاقہ کے عوام کو زحمت بن رہی ہے نہ صرف نشیبی علاقہ بلکہ احمد پورہ کالونی ، بودھن روڈ ، قلعہ روڈ، مالاپلی ، آٹو نگر و دیگر علاقہ کی عوام بارش سے بے حد متاثر ہورہے ہیں ۔ کروڑوں روپئے کے خرچ کے باوجود بھی ان علاقہ کی عوام کو ابھی تک راحت پہنچانے کیلئے ڈرینس کی تعمیر نہیں کی گئی اور پانی کی عدم نکاسی کے باعث ان علاقوں کی عوام کیلئے دن بہ دن مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ارباب مجاز سے پرُ زور اپیل کی جارہی ہے۔اسپیشل آفیسر میونسپل کارپوریشن و ضلع کلکٹر سے عوام مطالبہ کررہی ہے بارش کے موقع پر نشیبی علاقہ کا دورہ کریں تو حقیقت واضح ہوجائے ۔