کیا بات ہے !

   

٭ایک دیہاتی شہر میں آیا اور ٹیکسی میں بیٹھ گیا کچھ دیر بعد جب اس نے میٹر دیکھا تو اس میں 200 روپے بنے تھے جبکہ اس کے پاس صرف 150 روپے تھے۔ دیہاتی گھبرا کر بولا:’’روکو روکو‘ گاڑی واپس لے چلو اور جہاں پر 150 روپے بنے تھے مجھے وہاں اتار دو‘‘۔
٭ایک شخص نے اپنے کنجوس پڑوسی سے کہا۔’’ارے کیا ہو گیا اتنے لال پیلے کیوں ہو رہے ہو؟‘‘ پڑوسی نے کہا’’ننھے نے آج نیا جوتا پہنا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ ایک کی بجائے دو سیڑھیاں طے کر کے اوپر جانا تاکہ جوتے کا تلا کم گھسے لیکن وہ کم بخت دو کی بجائے تین سیڑھیاں چڑھنے لگا۔ نتیجہ یہ ہو اکہ پتلون پھٹ گئی۔‘‘