گرم پانی سے جھلس جانے والی کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہرکے نواحی علاقہ نارسنگی میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں 15 ماہ کی لڑکی گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق لاسیا پریہ جو پپال گوڑہ علاقہ کے ساکن متیم کی بیٹی 19 اگسٹ کو یہ لڑکی گرم پانی کی زد میں آکر شدید جھلس گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لاسیا پریہ کی والدہ پشپا لتا نے پانی گرم کرنے کے لئے برتن میں پانی بھردیا اور یہ پانی شدید گرم ہوگیا اور اس دوران لڑکی اس پانی کی زد میں آکر شدید جھلس گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔