گرم پانی گرنے سے کمسن لڑکا فوت

   

حسن آباد ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت قبائیلی تانڈہ کپورنا ئک سے ملحقہ بالو نائک تانڈہ میں پانی گرم کرنے کے دوران اتفاقی طور پر گرم پانی گرنے کے نتیجے میں چار سالہ سائی کمار نائک ولد تروپتی نائک بری طرح جھلس سے حسن آباد دواخانہ کو منتقلی کے دوران راستے میں ہی جانبر نہ ہوسکا ۔ اکناپیٹ سب انسپکٹر پاپیا نائک کے بموجب متوفی کمسن قبائیلی لڑکے سائی کمار کی والدہ حسب معمول اپنے صحن میں موجود لکڑی کے چولھے پر پانی گرم کر رہی تھی کہ وہ کھیلتے کھیلتے گرم چولھے تک پہنچ کر گرم پانی کی بھاری مقدار اپنے اوپر گرالیا ۔ نیز بری طرح زخمی و جھلس گیا ۔ چیخ و پکار پر قریبی افراد نے نازک حالت میں بذریعہ آٹو شدید جھلسی ہوئی حالت میں سائی کمار کو حسن آباد دواخانہ روانہ کیا ۔ اکناپیٹ پولیس اس ضمن میں مصروف تحقیقات ہے ۔