گھریلو ٹوٹکے

   

٭ اکثر آلو میٹھے ہونے کی وجہ سے سالن کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے ، اس کا آسان حل یہ ہے کہ میٹھے آلو کاٹ کر پکانے سے قبل لہسن ، نمک اور سرکہ لگاکر 45 منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پکنے کے بعد ذائقہ بالکل ٹھیک ہوگا ۔
٭ ساگر پکانے سے قبل اگر اسے کھولتے پانی میں اُبال لیا جائے ، تو لذت بڑھ جاتی ہے ۔
٭ تندور کی روٹیوں کو تازہ کرنے کیلئے ان پر پانی لگائیں اور گرم توے پر بالکل ہلکی آنچ پر پتیلے سے ڈھک کر رکھ دیں ۔ دس منٹ بعد روٹیاں تازہ ہوجائیں گی ۔
٭سنک کی نالی بند ہوجائے تو گرم پانی میں کپڑے دھونے کا سوڈا شامل کر کے سنک میں ڈال دیں۔
٭پھٹکری باریک پیس کر کچن کے کیبنٹس میں رکھیں ، تو کیڑے پیدا نہیں ہوتے ۔
٭سرکہ ملے پانی میں سفید ململ کا کپڑانچوڑ کر گوشت پر پھیلا دینے سے مکھیاں گوشت کے قریب نہیں آتیں۔
٭صابن کے چند ٹکڑے ، سرسوں کے تیل میں گرم کرنے کے بعد لکڑی کے دروازوں اور چار پائیوں کے جوڑوں پر ڈالنے سے چرچراہٹ ختم ہوجاتی ہے ۔
٭ الماری ، فریج،صندوق کھسکانے کیلئے اس کے اطراف تھوڑا سا ٹالکم پاوڈر فرش پر چھڑک دیں۔