گھریلو ٹوٹکے

   

٭ فریج کو خالی کرنے کے بعد جب کافی دن کیلئے بند کردیا جاتا ہے تو اس میں سے ناگوار سی بو آنے لگتی ہے ۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ چلتے ہوئے فریم میں کوئی تیز بو والی چیز رکھنے سے بھی سارا چیزوں اور پانی میں اسی چیز کی بو آنے لگتی ہے ۔ خربوزے کی بو تو خاص طور پر دودھ اور پانی میں فورا جاتی ہے ۔ان سارے مسئلوں کا حل یہ ہے کہ فریج کے شلف پر کاغذ کے ٹکڑے رکھ کر اس پر لکڑی کا ان جلا کوئلہ رکھ دیں ۔ کسی چیز کی بُو نہیں آئے گی۔ ڈیپ فریزر میں بھی کوئلہ رکھ دیں تو کبھی کبھی کھانوں میں جوایمونیا کی سی بو آنے لگتی ہے وہ نہیں آئے گی ۔ یہ ٹوٹکہ برسوں سے آزمودہ ہے ۔ فریج اور ڈیپ فریزر میں سے جب بھی بو آئے تو کوئلہ رکھ دیں اور مسئلہ حل ہوجاتا ہے ۔