Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / 10سال میں مراض تنفس سے35ہزار اموات

10سال میں مراض تنفس سے35ہزار اموات

نئی دہلی۔/6اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج بتایا ہے کہ ملک بھر میں فضائی آلودگی کے سبب گزشتہ 10سال کے دوران امراض تنفس سے تقریباً 2کروڑ افراد فوت ہوگئے ہیں۔ وزیر ماحولیات مسٹر پرکاش جاویڈکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری  جواب میں بتایا کہ سال 2006-15 کے دوران شدید امراض تنفس کے باعث35000افراد فوت ہوئے۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کولکتہ کے تعاون سے صاف ستھری ہوا، نظام تنفس اور بچوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی پر ایک مطالعاتی رپورٹ تیار کی ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ امراض تنفس کیلئے فضائی آلودگی سب سے بڑی وجہ ہے جس کے پیش نظر حکومت عوامی ٹرانسپورٹ میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال کی ترغیب دے رہی ہے اور آلودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT