Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ہ10 ہزار روپئے میں لڑکا فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

ہ10 ہزار روپئے میں لڑکا فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد 7 اپریل ( پی ٹی آئی ) سٹی پولیس نے ایک 19 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنا بچہ فروخت کردیا تھا ۔ جس خاتون نے اس تین ماہ کے لڑکے کو خریدا تھا اور اس کے علاوہ ایک اور خاتون کو جو درمیان میں دلال تھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سکندرآباد کی ساکن جی کویتا نامی خاتون نے معاشی مسائل کی وجہ سے 28 مارچ کو سومالتا نامی خاتون کی مدد سے اپنا بچہ سوما لتا کی کسی رشتہ دار خاتون انجلی کو فروخت کردیا تھا ۔ بچہ 10 ہزار روپئے میں فروخت کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT