Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / 12فیصد تحفظات کی تحریک پر جمعیت العلماء کا 7نومبر کو اجلاس

12فیصد تحفظات کی تحریک پر جمعیت العلماء کا 7نومبر کو اجلاس

نظام آباد:4؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر جمعیت العلماء نظام آباد (ارشد مدنی گروپ ) حافظ محمد لئیق خان نے بتایا کہ روزنامہ سیاست کی جانب سے12 فیصد کیلئے چلائی جانے والی تحریک پر جمعیت العلماء نظام آباد کی جانب سے 7؍ نومبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر لمرا گارڈن فنکشن ہال میں ایک اجلاس جمعیت العلماء کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان کے علاوہ علماء اکرام بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے شہر کے تمام علماء، حفاظ ، ائمہ مساجد، شہر کے معززین، سرکاری ملازمین کے اسوسی ایشن، اساتذہ، ڈاکٹرس، وکلاء، طلباء تنظیم و دیگر تنظیموں سے وابستہ تمام افراد سے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنانے کی پرُ زور اپیل کی۔

 

بچکنڈہ کوآپشن ممبرس انتخابات
عبدالحفیظ صدر منتخب
بچکنڈہ۔/4نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ متین الدین مدنور کو آپشن ممبر کی اطلاع کے بموجب ضلع نظام آباد کے 36منڈلوں میں کوآپشن ممبرس کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جناب عبدالحفیظ ضلع صدر منتخب ہوئے۔ محمد محمود نائب صدر، خواجہ معین الدین کو جنرل سکریٹری، عبدالکریم، شیخ احمد میاں کو کمیٹی ممبرس منتخب کیا گیا۔ خواجہ متین نے کوآپشن ممبرس کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے ازالہ کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT