Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / 12% تحفظات : بودھن میں آج دستخطی مہم

12% تحفظات : بودھن میں آج دستخطی مہم

بودھن۔ 17 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم تحریک تحفظات کمیٹی بودھن کی جانب سے بودھن میں چلائی جارہی تحریک میں مزید شدت پیدا کرنے کمیٹی کے عہدیداروں نے 18 مارچ کو نماز جمعہ کے موقع پر تحریک کی تائید میں دستخطی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے صدر مولانا محمد عبدالحمید اور معاون صدور جناب محمد عابد حسین فاروقی، مولانا سید عبدالباقی نظامی احمد، جبروت اللہ خاں، شیخ فصیح الدین حلیم قریشی اور محمد کلیم نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا کہ مسلمانان تلنگانہ کی تعلیمی و معاشی پسماندگی کو ختم کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ فوری طور پر مسلمانوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق تعلیم و ملازمتوں میں 12% تحفظات کی فراہمی یقینی بنانے تک تحریک کے عہدیداروں نے بودھن شہر کے ائمہ مساجد اور معزز کمیٹیوں کے صدور اور نوجوانوں سے اس دستخطی مہم میں سرگرمی سے حصہ لینے کی خواہش کی۔ مذکورہ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ تحریک کی تائید میں ثبت شدہ دستخطوں کی اصل نقل چیف منسٹر تلنگانہ اور اس کی نقل جناب زاہد علی خاں کو پیش کی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT