Monday , August 21 2017
Home / دنیا / 12,000 ملازمتیں برخاست امریکی کمپنی انٹیل کا اعلان

12,000 ملازمتیں برخاست امریکی کمپنی انٹیل کا اعلان

واشنگٹن۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور امریکی کمپنی انٹیل(Intel) نے 12,000 ملازمتیں برخاست کردینے کا اعلان کیا ہے اور یہ تعداد کمپنی کے جملہ ملازمین کے 11%کے برابر ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کو آئندہ ایک سال کے دوران بتدریج فارغ کیا جائے گا۔انٹیل دنیا میں کمپیوٹر چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ پرسنل کمپیوٹرز کے زوال پذیر بازار پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT