Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / 13 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فونس فروخت نہ کرنے ایک گروپ کا مطالبہ

13 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فونس فروخت نہ کرنے ایک گروپ کا مطالبہ

واشنگٹن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کہ ریاست کو لوراڈو میں شاید اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ایک گروپ نے یہ مطالبہ کیا ہیکہ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کو اسمارٹ فونس فروخت نہ کئے جائیں کیونکہ حالیہ دنوں میں یہ دیکھنے میں آرہا ہیکہ بچوں کی اسمارٹ فونس سے رغبت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ غیرمنفعت بخش گروپ پیرنٹس اگنیسٹ انڈر ایج اسمارٹ فونس (PAUS) کے بانی ٹم فاسنوم جو خود بھی پانچ بچوں کے باپ ہیں، نے کہا کہ انہوں نے ایک تحریک شروع کی ہے جسے انہوں نے بچپن کے ’’فطری تحفظ‘‘ کا نام دیا ہے کیونکہ انہوں نے خود اپنے دو بیٹوں جن کی عمریں 11 اور 13 سال ہیں، کو اسمارٹ فونس کی لت میں اس قدر مبتلا دیکھا جیسا کہ کوئی منشیات کا عادی ہوتا ہے۔ انہوں نے بالکل منشیات کے عادی افراد کی طرح ردعمل ظاہر کیا جب میں نے انہیں اسمارٹ فونس محدود طریقہ سے استعمال کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT