Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / 14 ووٹ کالعدم ، کانگریس کے تائیدی امیدوار کو شکست

14 ووٹ کالعدم ، کانگریس کے تائیدی امیدوار کو شکست

نئی دہلی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں کیلئے انتخاب کے موقع پر گزشتہ روز ’’سرکاری مشنری کے بیجا استعمال‘‘کے خلاف اظہار احتجاج کیلئے کانگریس کل الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگی ۔ کانگریس کے تائیدی آزاد امیدوار آر کے آنند کو ہریانہ میں شکست ہوگئی تھی جس کے لئے ووٹوں پر مہر لگانے کے لئے استعمال کئے جانے والے سوئچ میں مبینہ خامی کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے نمائندگی کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کو 14 ارکان اسمبلی کی اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT