Thursday , August 24 2017
Home / نوجوانوں کا صفحہ / 1427 Jobs Engineers انجینئرس کے تقررات

1427 Jobs Engineers انجینئرس کے تقررات

تلنگانہ ریاست میں محکمہ برقی ( الکٹریسٹی ) کے چار شعبہ جات میں انجینئرس کے الکٹریکل ، میکانیکل ، سیول برانچ سے ڈگری کئے امیدواروں کیلئے تقررات کے جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فارمس آن لائن داخل کرنے کیلئے تاریخ اور شیڈول دے دیا گیا ہے ۔ امیدواروں کو یہاں یہ بات بتانا ضروری ہیکہ یہ امتحانات TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے بجائے راست ان محکمہ جات کے ویب سائیٹ فارمس داخل کریں، امتحانات کے انعقاد کی ذمہ داری JNTU حیدرآباد کو سونپی گئی ہے اب انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس اپنے برانچ کے لحاظ سے وہ کس پوسٹ کیلئے اہل ہیں ۔ اس کے مطابق فارم داخل کریں۔

NPDCL میں انجینئرس کے 164 پوسٹ پر تقررات
تلنگانہ ریاست کے الکٹریسٹی محکمہ کے شعبہ NPDCL میں AE اسسٹنٹ انجینئرس کے الکٹریکل کے 159 پوسٹ اور ( سیول ) AE کے 3 اور AE (CSc) کے دو پوسٹ ہیں اس کیلئے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر 2015 تھی اور امتحان 8 نومبر کو رکھا گیا ہے ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور اس کا ویب سائیٹ www.tsnpdcl.in ہے ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات ، شرائط کو ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں اور امتحان کے طریقہ کار اور نمونہ سوالات نصاب سے واقف ہو کر اس کے مطابق تیاری کریں۔
SPDCL میں AE الکٹریکل کے 201 پوسٹ
SPDCL میں اسسٹنٹ انجینئرس ( الکٹریکل ) کے 201 پوسٹ کیلئے صرف بی ای / بی ٹیک الکٹریکل یا الکٹرنکس برانچ کامیاب امیدوار اہل ہیں یہ تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کا آغاز 7 اکٹوبر سے جاری ہے اور آخری تاریح 29 اکٹوبر مقرر ہے ۔ امیدوار کی عمر 18 تا 44 سال پر درمیان ہونی چاہئے B.C کے ” E ” زمرہ کے تحت مسلمانوں کے 4 فیصد تحفظات ہیں امتحان 22 نومبر کو رکھا گیا ہے امیدوار فارم داخل کرتے ہوئے امتحان میں شرکت کریں ۔فارم آن لائن داخل کرنے اور ہدایات شرائط تفصیلات اور امتحانی نصاب کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں۔
www.tssouthernpower.com 29 اکٹوبر فارم ادخال کی آخری تاریخ ہے ۔

GENCO میں سب سے زیادہ 856 جائیدادیں
الکٹریسٹی محکمہ کے GENCO میں انجینئرس کے سب سے 859 جائیدادیں تقرر طلب ہیں اس میں اسسٹنٹ انجینئرس AE کے پوسٹ کی تعداد ذیل میں ہیں
AE.(Elec) – 419, AE (Mech) 195
AE ( Civil) 172, AE (ECE) 70
اس طرح انجینئرنگ کے برانچ سیول میکانیکل ، الکٹریکل اور الکٹرانکس امیدوار اس کے فارمس داخل کریں اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اکٹوبر ہے اور امتحان 14 نومبر کو رکھا گیا ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنے ، تفصیلات دیگر شرائط ذیل کے ویب سائیٹ سے حاصل کریں ۔
www.tsgenco.telangana.gov.in
امتحانی نصاب بھی اس ویب سائیٹ پر دستیاب ہے ۔

TRANSCO میں AE کے اسسٹنٹ انجینئرس 206 جائیدادیں
محکمہ الکٹریسٹی کے ٹرانسکو TRANSCO شعبہ میں AE اسسٹنٹ انجینئرس کے الکٹریکل کی 184 جائیدادوں اور AE (Civil) کی 22 جائیدادوں پر تقررات کیلئے امتحان 29 نومبر کو رکھا گیا ہے اور اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکٹوبر ہے اور فارم آن لائن داخل کرنے اور ہدایات ، شرائط اور امتحانی نصاب کے معلومات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
www.transco.telangana.gov.in
امیدوار یہ بات ذہن نشین کریں کہ فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور اس کے امتحانات TSPSC کے بجائے JNTU حیدرآباد کے تحت رکھا جائے گا اور امتحانی پرچہ بھی 80 نشانات کا ٹیکنیکل مضمون کے 20 نشانات میں جنرل نالج ، انگلش ، ابتدائی ریاضی ، ذہنی رحجان تلنگانہ کے نشانات کا رہے گا ۔

انجینئرس کیلئے گائیڈنس ،نوٹس
اور کوچنگ
انجینئرنگ گریجویٹ امیدوار فوری فارم آن لائن داخل کریں ۔ ہر ایک کیلئے الگ الگ ویب سائیٹ ہے اس پر فارم داخل کریں ۔امتحانی نقطہ نظر سے اس کی کوچنگ ، نوٹس ، ٹسٹ میٹریل اور گائیڈس کیلئے سیاست کیریئر گائیڈنس سیل احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ربط پیدا کریں۔صبح اور شام کے اوقات میں کلاسس رہے گی اور ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ رکھا جارہا ہے ۔
٭٭٭٭٭

TOPPOPULARRECENT