Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / 15 نومبر سے سوچھ بھارت سیس

15 نومبر سے سوچھ بھارت سیس

نئی دہلی، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تمام خدمات بشمول فضائی سفر، ٹیلی فون کا استعمال، گھر سے باہر کھانا اور بینکنگ 15 نومبر سے مہنگے ہوجائیں گے کیونکہ حکومت نے آج فیصلہ کیا کہ تمام قابل ٹیکس خدمات پر 0.5 فیصد سیس عائد کریں تاکہ سوچھ بھارت پروگرام کیلئے فنڈز مہیا کرائے جاسکیں۔ یہ اضافی سیس اُس 14 فیصد سرویس ٹیکس شرح کے علاوہ ہوگا جو پہلے ہی سے عائد ہے۔

TOPPOPULARRECENT