Sunday , May 28 2017
Home / دنیا / 17 سالہ لڑکی پر دولت اسلامیہ سے روابط کا الزام

17 سالہ لڑکی پر دولت اسلامیہ سے روابط کا الزام

لندن ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک 17 سالہ لڑکی پر دہشت گردی سے تعاون اور دولت اسلامیہ کے ایک جہادی کے ساتھ روابط کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ لڑکی نے جہادی گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس کے مطابق لڑکی نے جس کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے، دولت اسلامیہ سے وابستہ ایک شخص کے ساتھ روابط قائم کئے تھے۔ علاوہ ازیں لڑکی کے پاس استنبول جانے کیلئے ہوائی جہاز کی ٹکٹ بھی تھی جہاں سے وہ شام روانہ ہونے والی تھی۔ مندرجہ بالا تمام ’’جرائم‘‘ لڑکی نے گذشتہ سال یکم ؍ جنوری تا جاریہ سال 31 مارچ کے درمیان کئے تھے۔ وسطی لندن میں لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا جسے کل ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT