Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / 1993 ء میں آر ڈی ایکس کی اسمگلنگ کا ملزم بجنور سے گرفتار، اے ٹی ایس گجرات کی کارروائی

1993 ء میں آر ڈی ایکس کی اسمگلنگ کا ملزم بجنور سے گرفتار، اے ٹی ایس گجرات کی کارروائی

احمد آباد ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گوسابارا آر ڈی ایکس اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے مقدمہ کے ملزم کو بجنور سے گرفتار کرلیاوہ ملزم داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے جو ممبئی کے سلسلہ وار بم دھماکوں کی سازش کا ایک کلیدی ملزم ہے ۔ اے ٹی ایس عہدیداروں کی ایک ٹیم نے مخبروں کی اطلاع پر 46 سالہ اشتیاق احمد انصاری کو اس کے آبائی موضع کرت پور تحصیلی نجیب آباد ضلع بجنور سے گرفتار کرکے اسے احمد آباد منتقل کیا ۔ جام نگر میں بی ڈیویژن پولیس اسٹیشن میں 1991 ء میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی ۔ آر ڈی ایکس کا کثیر ذخیرہ گجرات کے ضلع پور بندر میں گوسابارہ ساحل پر اسمگل کیا گیا تھا اور داؤد ابراہیم کے آدمیوں اور دیگر سازشیوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ اس وقت تحقیقات کے دوران پولیس کو پانچ اے کے 47 اور ایک اے کے 56 رائفل دستیاب ہوئی تھی ۔ 43 دستی بم اور 3011 کارتوں بھی دھاوؤں میں ضبط کئے گئے تھے ۔ اس وقت ایف آئی آر اور تعزیرات ہند ، ٹاڈا قانون اور اسلحہ قانون کے علاوہ دھماکو مادہ قانون کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی ۔ 1994 ء میں اے ٹی ایس نے جام نگر میں انصاری کی قیام گاہ کی تلاشی لی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT