Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / 200تارکین وطن کو منتقل کرنے والی کشتیاں مصر میں ضبط

200تارکین وطن کو منتقل کرنے والی کشتیاں مصر میں ضبط

قاہرہ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری بحریہ نے تین ماہی گیر کشتیاں بحرروم میں ضبط کرلی ہیں ۔ جن کے ذریعہ 228 تارکین وطن یوروپ جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ فوج کے بموجب 17ارکان عملہ کو کارروائی کے دوران اسکندریا کے ساحل کے قریب گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مصری فوج نے فیس بک کے صفحہ پر خبر شائع کی ہے ‘ تاہم تارکین وطن یا ارکان عملہ کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ انہیں اسکندریا میں بحریہ کے اڈہ کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ خبر میں یہ بھی تذکرہ نہیں ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا ۔  فوج نے جو تصویریں آن لائن شائع کی ہیں اُن میں لوگوں کو جو افریقی معلوم ہوتے ہیں ایک کشتی میں سوار دکھایا گیا ہے جسے کھینچ کر ساحل پر لایا گیا ہے ۔ ایک تصویر میں ایک فوجی ایک شخص کے زخمی پیر کی مرہم پٹی کررہا ہے ‘ ایک اور تصویر میں ایک فوجی کو پانی کی بوتلیں تارکین وطن میں تقسیم کرتے دکھایا گیا ہے ۔ فوج کے بموجب بحریہ کی طلایہ گرد پارٹی نے اسکندریا کے ساحل کے قریب ماہی گیر کشتی کو دیکھ کر اسے روکا تھا تاکہ اس کشتی کا جائزہ لیا جاسکے ۔کشتی میں 17ارکان عملہ کے علاوہ مختلف ممالک کے 228افراد سوار تھے جو غیرقانونی طور پر یوروپ جانا چاہتے تھے ۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین محکمہ نے کل کہا تھا کہ 366402 تارکین وطن بحرروم پار کر کے یوروپ پہنچ چکے ہیں ۔راستے میں 2800فوت ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT