Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / 2012-14 سیول سرویس امیدواروں کو اضافی موقع نہیں

2012-14 سیول سرویس امیدواروں کو اضافی موقع نہیں

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج فیصلہ کیا ہے کہ جو امیدوار 2011 میں یو پی ایس سی امتحان تحریر کرنے کے اہل تھے یا جنہوں نے 2012 ‘ 2013 یا 2014 میں یہ امتحان تحریر کیا تھا انہیں جاریہ سال کے متبدلہ طریقہ کار کے تحت ایک بار پھر امتحان لکھنے کا موقع نہیں دیا جائیگا ۔ محکمہ پرسونل و ٹریننگ کو مرکزی انتظامی ٹریبونل نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی جب اس سے یہ خواہش کی گئی تھی کہ متبدلہ طریقہ کار کے تحت ان امیدواروں کو ایک اور موقع دیاجائے ۔ ٹریبونل نے ماہ اکٹوبر میں یہ مسئلہ حکومت سے رجوع کرتے ہوئے چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کو کہا تھا ۔ تمام امور و تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان امیدواروں کو ایک اضافی موقع نہیں دیا جاسکتا کہ وہ یو پی ایس سی کا امتحان تحریر کرسکیں۔ محکمہ نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT