Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / 2014 میں مودی کے ’’ اچھے دن ‘‘ 2016 میں نتیش۔ لالو کی کامیابی کا سہرا

2014 میں مودی کے ’’ اچھے دن ‘‘ 2016 میں نتیش۔ لالو کی کامیابی کا سہرا

نئی دہلی 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 2014 ء کے عام انتخابات میں جس تنظیم نے نریندر مودی کی انتخابی مہم بڑے پیمانے پر چلائی تھی، سرویس ٹیکس عہدیداروں کی جانب سے اُسے سمن جاری کئے جاچکے ہیں۔ سیاسی مشیر پرشانت کشور زیرقیادت اسوسی ایشن آف سٹیزنس فار اکاؤنٹیبل گورننس (سی اے جی) 2013-14 ء کی انتخابی مہم کے دوران اُجاگر کی گئی تھی۔ سی اے جی کی بنیاد 2013 ء میں ڈالی گئی تھی۔ آئی ۔ پی اے سی (انڈین پولٹیکل ایکشن کمیٹی) نے نتیش کمار کے ساتھ بہار انتخابات کے دوران دن رات جدوجہد کی اور اُن کے لئے کام کیا۔ فی الحال یہ یوپی کانگریس کے لئے اور پنجاب انتخابات میں سرگرم ہے۔ محکمہ مال کے عہدیداروں نے سی اے جی سے اُس کی آمدنی کی تفصیلات اور گزشتہ چار سال کے ذرائع آمدنی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سنٹرل اکسائز انٹلی جنس ناسک نے سمن جاری کردیئے ہیں۔ ای ٹی نے مالیہ عہدیداروں کو سمن جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈپٹی ڈائرکٹر برائے ڈائرکٹوریٹ جنرل سنٹرل اکسائز انٹلی جنس سشیل کمار کالے نے کہاکہ وہ نہیں چاہتے کہ اِس مقدمہ پر کوئی تبصرہ کریں۔ اُنھوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ سمن 26 اپریل کو  جاری کئے گئے ہیں اور احمدآباد میں کمپنی کے پتہ پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔ کمپنی کے عہدیداروں کو سنٹرل اکسائز عہدیداروں کے اجلاس پر 4 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔ مقدمہ ہنوز جاری ہے۔ محکمہ مال کے عہدیداروں کے بموجب یہ عہدیدار اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

TOPPOPULARRECENT